بیجنگ (شِنہوا) چین کی کپاس کی پیداوارمیں 2022 کے دوران مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق موسمی حالات کی وجہ سے فی ہیکٹر پیداوارمیں اضافہ ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) نے پیر کے روز بتایا ہے کہ ملک نےسال 2022 کے دوران کپاس کی تقریباً 59 لاکھ 80 ہزارٹن پیداوار حاصل کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد زیادہ ہے۔ فی ہیکٹر پیداوار 5.3 فیصد بڑھ کر 1,992.2 کلوگرام ہو گئی۔
قومی ادارہ شماریات کے ایک عہدیدار وانگ گوئی رونگ نے کہا کہ دھوپ کے موسم اور مناسب بارش کی وجہ سے ملک کے کپاس اگانے والے سب سے بڑے علاقے سنکیانگ میں فی ہیکٹر پیداوارمیں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔ سنکیانگ نے رواں سال ملک کی کپاس کی مجموعی پیداوارمیں 90.2 فیصد حصہ ڈالا ہے ۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کپاس کے کھیتوں کا مجموعی رقبہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.9 فیصد کم ہو کر تقریباً 30 لاکھ ہیکٹرز رہ گیا ہے۔