بیجنگ (شِنہوا) چین کے کورئیر کے شعبے میں تیزی سے بحالی ہوئی ہے۔ چین کے ادارے اسٹیٹ پوسٹ بیورو نے کہا ہے کہ نومبر کے آخر سے اوسط یومیہ کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
بیورو کے زیر نگرانی اعداد وشمار کے مطابق جمعہ سے اتوار تک روزانہ اوسطاً 30 کروڑ سے زائد پارسل نمٹائےجاتے ہیں جو کہ اس صنعت میں تیزی سے بحالی کی نشاندہی کرتے ہیں ۔
بیورو نے تیزی سے بحالی کی وجوہات ملک میں عام طور پر نوول کرونا وائرس کے بہتر بچاؤ اور کنٹرول کی صورت حال، بہتر روک تھام اور قابو پانے کے اقدامات اور کھپت کی صلاحیت میں اضافے کو قرار دیا ہے ۔
بیورو نے کہا ہے کہ ایکسپریس ڈیلیوری کی صنعت کا سیزن عروج پر ہے اور توقع ہے کہ اس کے کاروباری حجم میں اضافہ جاری رہے گا۔ اس کی وجہ آنے والے شاپنگ تہوار اور تشہیری سرگرمیاں ہیں ۔