• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کو نائیجریا عالمی معیشت میں انتہائی اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہےتازترین

September 02, 2024

ابوجہ (شِنہوا) چین میں منعقدہ چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہ اجلاس 2024 سے قبل ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ نائیجیریا چین کو عالمی معیشت میں "بہت اسٹریٹجک شراکت دار " سمجھتا ہےاور ان کی اسٹریٹجک شراکت داری جاری رہے گی۔

نائیجریا کے دارالحکومت ابوجہ میں شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو کے مرکزی ترجمان اجوری نگیلے نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات باہمی احترام اور باہمی تعاون کی اہمیت کی گہری تفہیم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور نائیجیریا کے برادرانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، ایف او سی اے سی اور مختلف ثقافتی تبادلے کے پروگراموں نے چین ۔ افریقہ بڑھتے تعاون کا بخوبی مظاہرہ کیا ہے۔

نائجیریا، افریقہ کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک اور بڑی معیشت، علاقائی اور عالمی معاملات میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مغربی افریقی ملک خطے میں چین کی سب سے بڑی پروجیکٹ کنٹریکٹنگ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ دوسری سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ، تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ، اور افریقہ میں چینی سرمایہ کاری کا ایک بڑا مقام بن گیا ہے۔