لندن (شِنہوا) کمیو نسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سر براہ لیو جیا ن چھا ؤ نے 11 ویں چین۔برطانیہ رہنماؤں کے فورم میں شرکت کی ہے۔
لیو جیان چھاؤ نے سی پی سی کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر اور ڈیوڈ کیمرون، برطانوی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ٹم بیرو اور وزیر مملکت برائے خا رجہ ، دولت مشترکہ اور ترقی کے فتر این میری ٹریو لِن سے ملا قاتیں کی اور تبا دلہ خیال کیا۔
لیو نے رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل افئیرز میں اہم خطاب بھی کیا۔
دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ چین اور برطانیہ کے ما بین مستحکم تعلقات کو برقرار رکھنا دونوں بین الاقوامی اثر ورسوخ کے حامل مما لک کی عوام کے مشترکہ مفاد کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کو سیا سی جما عتوں،حکومتوں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ عوامی اور مقامی سطح پر تبالوں کو مضبوط کرنا چا ہئیے، تعاون کو وسیع کرنا چا ہئیے، اختلافات کو ختم کرنا چاہئیے اور با ہمی افہام و تفہیم کو وسیع کرنا چا ہئیے تاکہ باہمی تعلقات کی مستحکم ترقی فروغ دیتے ہو ئے مستحکم کیا جا سکے اور مشترکہ طور پر عالمی چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔