• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کھلے پن میں ہرسمت غیرمعمولی توسیع کرے گا، عہدیدارتازترین

October 17, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین کھلے پن کو ہرسمت میں غیرمعمولی طریقے سے وسعت دے گا اور اقتصادی عالمگیریت کو زیادہ کھلے ، جامع ، متوازن اور سب کے لئے سود مند ہونے کی طرف لے جائے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے موقع پر ایک سائیڈ لائن پریس کانفرنس میں قومی ترقیاتی اور اصلاحات کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ چھن شین نے کہا کہ ترقی کی نئی طرز بارے غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں جس کا مرکز مقامی معیشت ہے۔ مقامی معیشت اور عالمی معاشی بہاؤ کے درمیان مثبت ہم آ ہنگی ہونی چاہئے۔

ژاؤ نے کہا کہ یہ سوچنا غلط ہے کہ مقامی معیشت پر توجہ مرکوز کرکے چین اپنے کھلے پن کی کوششیں کم کردے گا یا اس کا رخ خودکفیل معیشت کی جانب موڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی عالمگیریت ناقابل واپسی رحجان میں تبدیل میں ہوچکی ہے۔ چین پہلے ہی عالمی معیشت اور نظام میں گہرائی سے ضم ہوچکا ہے۔ چین اور بہت سے دیگر ممالک کی صنعتیں اب باہمی طور پر منسلک اور ایک دوسرے پر انحصار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کی ایک نئی طرز کو فروغ دینا چین کے لئے ضروری ہے تاکہ ایسی ترقی کا حصول ممکن ہوسکے جو اعلیٰ معیار، زیادہ مئوثر، منصفانہ ، پائیدار اور محفوظ ہو۔