• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کیوبا کے وزیراعظم کے دورے کا خیر مقدم کرتا ہے:ترجمانتازترین

November 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کیوبا کے وزیراعظم مینوئل ماریروکے 2 سے 9 نومبر تک دورے اور 6ویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں شرکت کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بدھ کو روزانہ کی پریس کانفرنس میں اس سے متعلقہ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اس دورے کو کیوبا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک موقع سمجھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ماریرو کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ چینی رہنما دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پرتفصیلی  تبادلہ خیال کے لیے ان سے ملاقات اور بات چیت کریں گے۔

وانگ نے کہا کہ وزیر اعظم ماریرو کا دورہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مزید عملی جامہ پہنانے اور چین-کیوبا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے  انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور یہ کہ کیوبن صدر میگوئل ڈیاز کینیل کے گزشتہ نومبر میں چین کے سرکاری دورہ  کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تین اہم اعلیٰ سطحی تبادلے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور کیوبا ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے اچھے دوست  اور اچھے ساتھی ہیں جو ایک جیسے نظریات اور عقائد رکھتے ہیں۔