• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کھیلوں کی عالمی صنعت میں ایک بڑاکردار ادا کرنے کے لیے پرعزمتازترین

September 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2022 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) گزشتہ چھ دنوں کے دوران بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سنٹر اور شوگانگ پارک میں منعقد ہوا۔

پارک میں بگ ایئر شوگانگ کے قریب اسٹیل مل سے بیجنگ 2022 اولمپک کے لیے تیار شدہ مقام پر ہونے والی سی آئی ایف ٹی آئی ایس کھیلوں کے سامان کی نمائش میں اس صنعت سے متعلقہ جدید ٹیکنالوجیز، ایپلی کیشنز اور مصنوعات پیش کی گئیں۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے اولمپک گیمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹوف دوبی نے سی آئی ایف ٹی آئی ایس اسپورٹس کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے چین میں منتظمین کی زبردست آمادگی، صلاحیتوں اور عزم  سے واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اولمپکس اور عالمی کھیلوں کی صنعت میں مزید تعاون کرے گا۔سی آئی ایف ٹی آئی ایس 2022 کے مقامات میں سے ایک چائنہ نیشنل کنونشن سنٹرمیں 2022 کے سرمائی اولمپکس کے دوران مرکزی میڈیا سنٹر قائم کیا گیا تھا، اس وقت بیجنگ 2022 کے نعرے "مشترکہ مستقبل کے لیے ہمقدم " کے پوسٹرز،گیمز کی جھلکیوں پر مبنی تصاویر اورسی آئی ایف ٹی آئی ایس کی علامات سے اس مقام کومزین کیا گیا۔

آئی اوسی کی کارپوریٹ اور پائیدار ترقی کی ڈائریکٹر میری سیلوئس نے کہا کہ کھیلوں کے بعد سنٹر میں پہلی بار نمائش کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ  کھیلوں کو پائیدار ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بیجنگ اس کی تاثیر کو طویل مدت کے لیے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔