• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ترقی کے نئے محرکات میں مزید تیزیتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی طرف سے معاشی قوت  کو بڑھانے اور ٹیکنالوجی اختراع کی حوصلہ افزائی کی جاری کو ششوں کی بدولت ملکی ترقی کے نئے محرکات کی رفتار میں گزشتہ سال تیزی دیکھنے کو ملی۔

قومی بیورو شماریات (این بی ایس) کی جانب سے مرتب کردہ نئی ترقی محرکات انڈیکس گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.5 فیصد بڑھ کر 2023 میں 119.5 فیصد تک پہنچ گیا۔

این بی ایس کے ایک عہدیدار لیو ہائی چھی نے کہا کہ مطالعے سے پتہ چلتا ہے  کہ نئی صنعتوں،نئی کاروباری اقسام اور ماڈلز پر مبنی چین کے نئی ترقی کے محرکات نے  گزشتہ سال ترقی کی منازل طے کرنا جاری رکھیں اور چین نے معاشی قوت اور اختراعی محرکات پر مبنی ترقی میں مستحکم پیشرفت کی۔

این بی ایس کے مطابق 2023 میں تمام ذیلی اشاریوں میں اضافہ ہوا۔  جدت طرازی اور انٹرنیٹ پر مبنی معیشت کے شعبوں میں گزشتہ سال  کے مقابلے میں بالترتیب 22.3 فیصد اور 22.1 فیصد اضافہ ہوا  جو مجموعی انڈیکس میں اضافے کے بڑے محرکات رہے۔

2023 میں چین کی معیشت میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا جو حکومت کے اس  سال کے لئے مقرر کردہ تقریبا 5 فیصد سالانہ شرح نمو کے ہدف سے زیادہ ہے۔