• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی تیزرفتار بحالی نےعلاقائی اور عالمی اقتصادی امکانات کو روشن کردیاہے:ایشیائی ترقیاتی بینکتازترین

April 04, 2023

منیلا (شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق،چین کی تیزرفتار بحالی نےعلاقائی اور عالمی اقتصادی امکانات کو روشن کردیاہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ اقتصادی رپورٹ،ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک (اے ڈی او) میں اس توقع کااظہار کیا ہے کہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) اس سال 5 فیصد اور 2024 میں 4.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی پیشن گوئی کی گئی ہے کہ ترقی پذیر ایشیا کی جی ڈی پی اس سال اور اگلے سال 4.8 فیصد  کی شرح سے بڑھے گی، اور یہ کہ خطے کی ترقی مستحکم رہے گی ہے۔

 

 

 

چینی سیاح سنگاپور میں وکٹوریہ تھیٹر اینڈ کنسرٹ ہال کے باہر تصاویر بنواتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں معاشی واقتصادی سرگرمیاں بحال ہونے سے خطے کے لیے ترقی کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس سے اشیاء، تیار شدہ انٹرمیڈیٹس اورصارف اشیاءکے علاقائی برآمد کنندگان کو ترقی میں مدد ملے گی۔ یہ ترقی میں مضبوط اضافے اورخطے کے باقی ممالک کی بیرونی طلب میں اضافے کا باعث ہوگا۔

اے ڈی بی کے صدر ماساتسوگو اسکاوا نے کہا کہ چین کے دوبارہ کھلنے سے علاقائی سیاحت کو مزید فروغ اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔