• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی تین اشیاء یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ پروگرام میں شاملتازترین

May 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی تین اشیاء کا یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ(ایم اوڈبلیو) پروگرام کے ایشیا بحرالکاہل کے علاقائی رجسٹر میں اندراج کرلیا گیا ہے۔

چین کے نیشنل آرکائیوزکے ادارے کےمطابق فہرست میں شامل کی گئی اشیاء میں جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دومیں روایتی چائے خانوں سے متعلق آرکائیوز، مشرقی صوبے آنہوئی میں ہوئی ژوبرادریوں کے شجرہ نسب کا ریکارڈ اور سیچھوان کے ڈیج سوترا پرنٹنگ ہاؤس میں رکھے گئے پرنٹنگ بلاکس شامل ہیں۔  اس حوالے سے فیصلے کی منظوری  منگولیا کے شہر اولان باتر میں ہونے والے ورلڈ میموری کمیٹی برائے ایشیا و بحرالکاہل کے 10ویں جنرل اجلاس میں دی گئی۔ چینی دستاویزی ورثے کی 17 اشیاءاس وقت میموری آف دی ورلڈ کے علاقائی رجسٹر برائے ایشیا وبحرالکاہل میں شامل ہیں۔