• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی تیار کردہ سرنگ کھودنے والی مشین ترکی کو برآمد کی جائے گیتازترین

November 07, 2022

تیانجن (شِنہوا) چین کی تیار کردہ ایک بڑی سرنگ کھودنے والی مشین حال ہی میں چین کی شمالی بلدیہ تیانجن میں پیداواری لائن سے تیار ہو گئی ہے جو  کہ دسمبر میں ترکی کی جانب  روانہ ہو رہی ہے۔

اس کمپنی کے مطابق یہ چائنہ ریلوے انجینئرنگ ایکوئپمنٹ گروپ (تیانجن) کمپنی لمیٹڈ (سی آر ای جی) کی جانب سے آزادانہ طور پر بنائی گئی اور تیار  کی گئی ہے۔ 11.16 میٹرز قطر کی سرنگ کی کھدائی والی یہ مشین چین سے ترکی کو برآمد کی جانے والی سب سے بڑی قطر کی مشین ہوگی۔ 

یہ مشین کھیتی باڑی اور شہریوں  کے لیے پانی کی  فراہمی اور مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ترکی کے ڈرینج ٹنل پراجیکٹ میں استعمال ہوگی۔

اسے آتشزدگی  کے خلاف مزاحمت سمیت دھماکہ پروف ہو نے اور استحکام کے لئے مضبوط بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سرنگ کا پیچیدہ ارضیاتی حالات میں گیس کے زیادہ ارتکاز والی سطح پر واقع ہونا ہے تاکہ کھدائی کے دوران تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

چائنہ ریلوے انجینئرنگ ایکوئپمنٹ گروپ کی تیار کردہ سرنگ کی کھدائی کرنے والی  مشینز 30 سے زائد ملکوں  اور خطوں میں بڑے منصوبوں کے لیے برآمد کی گئی ہیں۔

چائنہ ریلوے انجینئرنگ ایکوئپمنٹ گروپ کے چیئرمین ژاؤ ہوا نے کہا کہ ان ملکوں میں فرانس اور لبنان شامل ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین کی تیار کردہ سرنگوں  کی کھدائی کر نے والی مشینز پوری دنیا میں سرنگوں کی تعمیر کے منصوبوں میں سرگرم عمل ہیں۔