• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی تیار کردہ پہلی میٹرو ٹرین نے پرتگال میں کمرشل آپریشن شروع کردیاتازترین

December 07, 2023

پورٹو، پرتگال (شِنہوا) یورپی یونین میں چین کی تیار کردہ پہلی میٹرو ٹرین  نے گزشتہ روز پرتگال کے شہر پورٹو  میں کمرشل آپریشن شروع کردیا۔ پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے آپریشن کا افتتاح کرتے ہوئے ٹرین میں سفر کیا، انہوں نے حکومت کی جانب سے یورپی یونین کےبحالی فنڈ سے تقریباً 5کروڑ یورو (تقریباً 5کروڑ40لاکھ ڈالر) کی سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے، رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے وسیع سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ وزیر اعظم نے لزبن، پورٹو اور براگا جیسے اہم شہروں میں عوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 1 ارب یورو (1ارب 7کروڑ80لاکھ ڈالر) سے زیادہ اضافی مختص کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔