• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر امریکی محصولات میں اضافہ عالمی ماحولیاتی ایجنڈا کیلئےنقصان دن ہے ،ایتھوپین ماہرتازترین

May 19, 2024

عدیس ابابا(شِنہوا)ایتھوپیا کےایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی طرف سے چین کی تیارکردہ  الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) پرمحصولات میں اضافہ عالمی ماحولیاتی ایجنڈے پر دوررس منفی اثرات مرتب کریگا۔

ایتھوپیا کی ادیس ابابا یونیورسٹی میں پبلک پالیسی کے پروفیسر کوسٹینٹینوس نے شنہوا کو بتایا کہ چین کی نئی توانائی کی صنعت کی بڑھتی ہوئی مسابقت  کی وجہ سے  صاف توانائی کی چینی مصنوعات کو نشانہ بنانےکا امریکی انتظامیہ کا تازہ ترین اقدام ایک سیاسی اقدام  زیادہ  ہے ۔

انہوں نے کہا امریکا کا یہ اقدام ماحولیاتی ایجنڈا کو سخت نقصان پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی ماحولیاتی  بحران اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں تعاو ن بڑھانے کے تناظر میں امریکی تحفظ پسند موقف ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی کے حالیہ مثبت عالمی اتقاق رائے کو ممکنہ طور پر پٹڑی سے اتار دے گا۔

ماحول دوست توانائی ذرائع  میں چین  کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے  انہوں نے دنیا میں  کاربن کے اخراج کے خاتمے  کیلئے چین کے ٹیکنالوجی اختراع اور ترقی کے مثبت ثمرات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا  چین کی یہ کا میابی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  کی ای ویز  کی  پیداوار میں چین کی ترقی دنیا میں کم  قیمت پر ای ویزکی فراہمی ممکن بناتی ہے۔