• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ثقافتی صنعت میں تسلسل کے ساتھ پیش رفتتازترین

October 31, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ثقافتی شعبے نے سال کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران آمدنی میں مسلسل پیشرفت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کی جانب سے  جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے میں جنوری سے ستمبر تک کے عرصہ کے دوران بڑی کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 86 کھرب 50ارب یوآن (تقریباً 12 کھرب امریکی ڈالرز) رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 1.4 فیصد زیادہ ہے۔

اس نمومیں پہلی ششماہی کے دوران اس کے مقابلےمیں1.1 فیصد پوائنٹس تک اضافہ ہوا ہے۔

پہلی تین سہ ماہی کے دوران تقریباً تمام ذیلی شعبوں میں بحالی ہوئی اور پہلے 6 ماہ کے مقابلے میں آمدنی میں تیزی سے اضافہ یا آمدنی کی کمی کو کم کیا گیا۔

ثقافتی صنعت کے ابھرتے ہوئے کاروباری ماڈلز نے پہلے 9 ماہ کے دوران مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ ان کی آپریٹنگ آمدنی ایک سال پہلے کے مقابلے میں 3.9 فیصد بڑھ کر 30 کھرب80ارب یوآن ہو گئی۔

قومی شماریات بیورو کے اعداد وشمار ان ثقافتی کمپنیوں کے سروے سے حاصل کئے گئے ہیں جن کی سالانہ آمدنی 2 کروڑ یوآن سے زیادہ ہے یا پھر جو قومی ادارہ شماریات کے مقرر کردہ دیگر معیارات پر پورا اترتی ہیں۔