• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی تائیوان کے لیے امریکی فوجی امداد کی مذمتتازترین

August 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے چین کے تائیوان علاقے کو فوجی مدد فراہم کرنے کے منصوبے پر امریکہ کی مذمت کی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے منگل کو ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس کی جانب سے تائیوان کے لیے فوجی امداد کے حالیہ اعلان پر میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا، فوجی امداد میں آلات، تربیت اور امداد کی دیگر اقسام شامل ہوں گی۔ تان  نے کہا کہ تائیوان کو اس طرح کی فوجی امداد چین کے اندرونی معاملات میں واضح  مداخلت ، اس کی خودمختاری اورسلامتی کے مفادات کے لیے شدید نقصان کا باعث اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچارکرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس ایکٹ کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور اس معاملے کو امریکہ  کے ساتھ  بھرپور طریقے سے اٹھا چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات سے متعلق ہے اوریہ ایک ریڈ لائن  ہے جسے چین-امریکہ  تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔