تائی یوآن(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز کورٹ ( ایس پی سی) کے نمبر 1 سول عدالتی ٹریبونل کے سابق چیف جج ژینگ شیولِن کے خلاف شنشی صوبے کے شہرتائی یوآن کی عدالت میں رشوت ستانی سے متعلقہ جرائم کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ژینگ پرایس پی سی میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو کیس ہینڈلنگ اور ملازمین کے تبادلوں جیسے معاملات میں مدد فراہم کرنے کا الزام ہے جس کے بدلے میں نقد رقم اور تحائف کی صورت میں 3کروڑ52 لاکھ90ہزار یوآن سے زائد غیر قانونی طور پر وصول کیے۔
فرد جرم کے مطابق ریٹائر ہونے کے بعد بھی ژینگ نے اپنے سابقہ اختیارات اور حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کیس ہینڈلنگ میں غیر قانونی طور پر مجموعی طور پر 1کروڑ15 یوآن کی رشوت لی۔
مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے شواہد پیش کیے، جن کا ملزم اور اس کے وکلا نے جائزہ لیا۔ژینگ نے اپنے حتمی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا۔فیصلہ بعد ازاں سنایا جائے گا۔