موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ میں چینی سفارت خانے نے صومالیہ کی حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 10 لاکھ ڈالر کی امداد دی ہے جس کا مقصد قرنِ افریقہ کے ملک میں حالیہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنا ہے۔
صومالیہ میں چین کے سفیرفی شانگ چھاؤنے اس موقع پر کہا کہ بیجنگ کی طرف سے تازہ ترین انسانی امداد سے موسمیاتی تغیر کے پیش نظر شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے متاثرین کو کچھ حد تک سہولت فراہم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جب صومالیہ میں سیلاب آیا تو چین اس سال پہلا ملک تھا جس نے صومالیہ تک امدادپہنچائی ۔ یہ اس سال پہلے ہی چوتھا موقع ہے کہ چینی حکومت ضرورت کے وقت صومالیہ تک پہنچی جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی طویل تاریخ ہے۔
صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے کمشنر محمد معلم عبدل نے سیلاب متاثرین کی بروقت امداد پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت صومالیہ کی براہ راست مدد کرتی ہے جبکہ یہ امداد ٹھوس ہے جولوگوں تک پہنچ رہی ہے۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق جنوبی اور وسطی صومالیہ میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 17 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔