• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی شمال مشرقی بندرگاہ کے ذریعے غیر ملکی تجارت میں مستحکم اضافہتازترین

November 13, 2022

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی حئی لو نگ جیانگ صوبہ کے شہر ہی ہے میں واقع ہی ہے بندرگاہ سے سال 2022 کی پہلی تین سہ ماہی  کے دوران غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ 

حکام کے مطابق اس بندرگاہ سے اس عرصہ کے دوران  گزشتہ سال کے مقابلے  میں 131.9 فیصد زائد غیر ملکی تجارت ہوئی۔

ہی ہے کسٹمز  کے مطابق اس عرصہ کے دوران بندرگاہ کے ذریعے درآمدات اور برآمدات کا  مجموعی حجم 12.53 ارب  یوآن (تقریباً 1.74 ارب  امریکی ڈالرز) رہا۔

کسٹمز حکام کے مطابق سال 2022 کے دوران  جنوری سے ستمبر تک کارگو کا مجموعی  حجم تقریباً 91 لاکھ  80 ہزار ٹن تک پہنچ گیا جوکہ  گزشتہ سال کی نسبت  59.5 فیصد زیادہ ہے۔

اس دوران بندرگاہ سے باہر جانے  اور آنے والے  بحری جہازوں  کی تعداد 776  رہی  جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 128.2 فیصد اضافہ ہوا۔ 

اس کے ساتھ ساتھ  3 ہزار 273 گاڑیاں اندرون ملک آ ئیں اور باہر روانہ ہوئیں  جو کہ اس عرصہ کے دوران 897.9 فیصد کا اضافہ ہے۔