چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی سب سے بڑی شیل گیس فیلڈ "فولنگ" سے رواں سال اتوار تک قدرتی گیس کی پیداوار ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فیلڈ کی ڈویلپر سائنوپیک نے بتایا کہ چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں واقع فیلڈ سے 2022ء میں اب تک تقریباً 6 ارب 40 کروڑ کیوبک میٹر قدرتی گیس کی پیداوار ہو چکی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 0.5 فیصد زیادہ ہے۔
کمپنی کے مطابق 10 سے زائد پیداواری اور تعمیراتی منصوبوں کی بدولت یومیہ گیس کی سپلائی تقریباً 2 کروڑ کیوبک میٹر تک بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
نئے کنوؤں کے پیچیدہ ارضیاتی حالات کے باوجود فیلڈ میں نوول کرونا وائرس کے اثرات کو دور کرنے اور ڈرلنگ کی کارکردگی کو تیز کرنے کیلئے بھی مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
چین کی 2014ء میں کمرشل ڈیویلپمنٹ میں شامل ہونیوالی بڑے پیمانے پر پہلی شیل گیس فیلڈ کے طور پر فولنگ چین میں دریائے یانگسی اقتصادی بیلٹ سے منسلک 70 سے زائد شہروں کیلئے صاف توانائی کا ذریعہ بن چکی ہے۔