بیجنگ (شِنہوا) چین نے روس میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےروس کی قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں اس کی بھرپورحمایت کا اظہار کیا ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بات 22 مارچ کو روس کے شہر ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر ردعمل میں کہی جس میں بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ چین کو دہشت گردی کے اس گھناونے حملے میں بھاری جانی نقصان پر شدید صدمہ پہنچا ہے، چین ہلاکتوں پر غمزدہ ہے اور زخمیوں اور سوگواروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے اور وہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے روس کی قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں اس کی حمایت کرتا ہے۔