• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو حلف اٹھانے پر مبارکبادتازترین

May 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے روس کے صدرولادیمیر پوتن کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ روس ان کی قیادت میں قومی اور اقتصادی وسماجی ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان  لِن جیان نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر چھ سالہ مدت کے لیے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا یا، روسی صدر کے معاون یوری یوشاکوف کا کہنا  ہے کہ اپنی نئی صدارتی مدت میں ولادیمیر پوتن پہلا غیرملکی دورہ چین کا کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور روس کے تعلقات میں مستحکم اور مضبوط ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک عدم اتحاد، عدم تصادم اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی احترام، برابری اور باہمی مفاد کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے عوام  کے مفاد میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں اور مشترکہ عالمی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔