بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسلر شین یی چھن نے تھائی لینڈ کی شہزادی مہا چکری سریندھرن سے بیجنگ میں ملاقات کی۔
شین نے شہزادی سریندھرن کو چین میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچائیں۔
انہوں نے چین اور تھائی لینڈ کے عوام کے درمیان تبادلے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی میں اضافے کے لئے شہزادی سریندھرن کی گرانقدرخدمات کو سراہا۔
شین نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کا ورثہ اپناکر اس میں پیشرفت کے لئے تھائی لینڈ کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ تھائی لینڈ برادری کا قیام آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر تھائی شہزادی سریندھرن نے کہا کہ انہوں نے جب بھی چین کا دورہ کیا تو چینی عوام کی گرم جوشی اور دوستی کو محسوس کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مزید وسعت دیں گے اور دونوں ممالک کی دوستی سدا قائم رہے گی۔