• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ریاستی کونسل نے پالیسی عملدرآمد کی نگرانی کا عمل شروع کردیاتازترین

August 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل حکومتی ورک رپورٹ میں مقرراہداف کی تکیمل اور معاشی استحکام کی پالیسیوں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیےملک بھر میں 19 معائنہ ٹیمیں بھیجے گی۔

معائنہ ٹیموں کی ترجیحات میں ترقی کو برقرار رکھنا، مارکیٹ اداروں کے آپریشنز، روزگار کا استحکام،عوام کے ذرائع معاش کو یقینی بنانا اور صنعتی وسپلائی چینز کے استحکام کے ساتھ ساتھ انتظامیہ  اور ڈیلی گیٹس کے اختیارات کو موثر بنانے کے لیے اصلاحات کو گہرا  اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری خدمات کو بہتر بنانا شامل ہے۔

انسپکٹرز آڈیٹنگ میں پائے جانے والے مسائل کی اصلاح، خوراک اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق نگرانی کے امور، دیہی ترقی کے جامع فروغ اورکوویڈ-19 کی وبا کی روک تھام اورقابو پانے کے تازہ ترین پروٹوکول پر عملدرآمد پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔

معائنہ جاتی ٹیمیں صوبائی سطح کے 19 علاقوں کا دورہ کریں گی جن میں شنشی، اندرونی منگولیا، حئی لونگ جیانگ ، شنگھائی، جیانگ سو اور ژی جیانگ شامل ہیں۔