بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریڈ نوٹس کی مفرور فہرست میں شامل ایک سابق بینکر کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے ہفتہ کو چین واپس بھیج دیاگیا ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگژو میں بینک آف چائنہ کی ضلعی شاخ کی سابق اہلکار چھو جیان لنگ پر عوامی فنڈز کی بڑی رقم غبن کرنے کا شبہ تھا اور وہ نومبر 1995 میں بیرون ملک فرار ہو گئی تھی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کے بیان کے مطابق، ملزمہ مختلف شناختوں کا استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک میں فرار ہوئی اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے ذریعے اسے پکڑا گیا۔