• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ریڈ کراس نے شام کے زلزلہ زدہ علاقے میں ریسکیو اہلکار اور سامان پہنچا دیاتازترین

February 09, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے امدادی کارکنوں کی ایک ٹیم کو طبی سامان کی پہلی کھیپ کے ساتھ شام روانہ کیا ہے تا کہ زلزلے سے متاثرہ اس ملک کو امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔چینی ریڈ کراس سوسائٹی نے جمعرات کی صبح یہ سامان شامی سفارت خانے اور شامی ہلال احمر کی درخواست پر بھیجا جس سے 5ہزار  افراد کی ضروریات پوری ہوں گی۔چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے ترکی اور شام میں پیر کو شدید زلزلوں کے جھٹکوں کے بعد ہنگامی انسانی امداد کے طور پر بالترتیب ترک ہلال احمر اور شامی ہلال احمر کو 2 لاکھ امریکی ڈالرز نقد فراہم کیے ہیں۔چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے کہا  ہے کہ وہ دونوں ملکوں  کے آفت زدہ علاقوں میں انسانی ضروریات سے باخبر رہے گا اور وعدہ کیا ہے کہ  اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق انسانی امداد فراہم کرے گا ۔