بیجنگ(شِنہوا) چین کی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مسلسل اضافہ برقرار رہا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے بدھ کو جاری اعدواد شمار کے مطابق ٹرانسپورٹ میں 2022 کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پر35کھرب یوآن (تقریباً502ارب ڈالر ) کی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں5.8 فیصد زیادہ ہے۔
سڑکوں کی تعمیر میں تقریباً 26کھرب یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 9.1 فیصد زیادہ ہے۔ آبی گزرگاہوں کی ترقی میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافے کے ساتھ 147ارب 80کروڑ یوآن رہی۔
صرف نومبر میں، ٹرانسپورٹ شعبے میں کی گئی سرمایہ کاری 369ارب 50کروڑ یوآن رہی جوپچھلے سال کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔