بیجنگ (شِنہوا) چین نے کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(ماؤسٹ سنٹر) کے چیئرمین پشپا کمل دہل کو نیپال کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہونے کی توقع ظاہر کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے دیکھا کہ نیپال کے انتخابات خوش اسلوبی سے ہوئے اور یقین ہے کہ نیپال اپنی حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں اور تمام جماعتوں اور سیاسی قوتوں کی مشاورت اور تعاون کے تحت قومی استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کو برقرار رکھے گا۔
ماؤ نے کہا کہ ایک روایتی دوست ہمسائیہ کے طور پر، چین نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو وسعت دینے اور مستحکم کرنے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔