بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ سال پائلٹ پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک پنشن ویلتھ مینجمنٹ مارکیٹ کی سرگرمیوں میں استحکام آیا ہے۔
مارکیٹ کے اعدادوشمارسے تصدیق ہوتی ہے کہ گزشتہ دسمبر میں 4 نامزد شہروں میں شروع کی جانیوالی پہلی چار پائلٹ ریٹائرمنٹ سیونگ ویلتھ مینجمنٹ مصنوعات نے اب تک اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
مرچنٹس یونین کنزیومر فنانس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ریسرچر ڈونگ شی میاؤ نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران ان مصنوعات کی کارکردگی نے مالیاتی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مستحکم منافع پیش کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
ملک میں ویلتھ مینجمنٹ کاروبار کے بارے میں معلومات فراہم کرنیوالی ایک ویب سائٹ ChinaWealth.com.cn کے مطابق مارکیٹ میں اب تک تقریباً 50 پنشن ویلتھ مینجمنٹ مصنوعات لانچ کی جا چکی ہیں۔