• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی پک اپ ٹرکس کی برآمدات میں 172 فیصد اضافہتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پک اپ ٹرک کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت نومبرکے دوران  172 فیصد اضافہ ہوا  ہے۔ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال  اس صنعت کی پیداواری صلاحیت میں بہتری ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ  چین میں گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 42 ہزار پک اپ ٹرک فروخت کیے گئے جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 1.8 فیصد زیادہ ہیں۔ تاہم یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.2 فیصد کم تھی۔

سال  2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملک میں پک اپ ٹرکوں کے تقریباً 4 لاکھ  70 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.4 فیصد کم ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا  ہے کہ چین کی پک اپ ٹرک مارکیٹ جنوری سے نومبر کے عرصے کے دوران  عمومی  طور پر مستحکم تھی اور باقی ٹرک مارکیٹوں کے مقابلے میں  اس نے بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔