• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی پیتونگ تارن شناوترا کوتھائی لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

August 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  پیتونگ تارن شناوترا کوتھائی لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے پھیو تھائی پارٹی کی  رہنما پیتونگ تارن شناوترا  کے  تھائی لینڈ کی31ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پرایک سوال کے جواب میں  اس یقین کا اظہار کیا کہ  تھائی لینڈ کے عوام  اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر نئی اور عظیم کامیابیاں حاصل کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور تھائی لینڈ قریبی اور دوست پڑوسی  ملک ہیں اور اگلے سال دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ  کا موقع دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نئے تاریخی مواقع فراہم کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین روایتی دوستی اور سٹریٹجک رابطوں کو فروغ دینے،  عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-تھائی لینڈ کمیونٹی کی تعمیر میں مزید پیش رفت کے لیے تھائی لینڈ کے ساتھ کام کرنے  کا خواہاں ہے۔