بیجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سویلین اہلکاروں کی منیجمنٹ کے حوالے سے نظرثانی شدہ ضوابط ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی منظوری کے بعد یکم جنوری 2023 سے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔
نظرثانی شدہ ضوابط بھرتی، کیریئر کی ترقی، مراعات، ریٹائرمنٹ اور سویلین عملے کی منیجمنٹ کے دیگر پہلوؤں سے متعلق پالیسیوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ توقع ہے کہ ضوابط سویلین عملے کی منیجمنٹ کو مزید پیشہ ورانہ، بہتر اور سائنسی شکل دیتے ہوئے سویلین عملے کی افرادی قوت کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں سہولت فراہم کریں گے۔
یہ ضوابط بنیادی اصول سمجھے جاتے ہیں جو چینی مسلح افواج میں سویلین اہلکاروں کی منیجمنٹ کو جامع طور پر منظم کرتے ہیں۔ ان ضوابط کو بنیادی طور پر2005 میں جاری کیا گیا تھا اور اس سے پہلے 2017 میں ان پر نظر ثانی کی گئی تھی۔