بیجنگ (شِنہوا) چین کی پاور بیٹریوں کی نصب شدہ صلاحیت میں نومبر کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق اس کا سبب ملک کی نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی ) کی مارکیٹ میں تیزی ہے ۔
چائنہ ایسوسی ایشن برائے آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ نئی توانائی گاڑیوں کے لیے پاور بیٹریوں کی نصب شدہ صلاحیت گزشتہ سال کی نسبت 64.5 فیصد بڑھ کر 34.3 گیگا واٹ۔ گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ ) ہو گئی ہے ۔
نئی توانائی گاڑیوں میں تقریباً 23.1 گیگا واٹ گھنٹے کی حامل لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل آئی ایف ای پی او 4) بیٹریاں نصب کی گئی تھیں جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 99.5 فیصد زیادہ ہیں جبکہ مجموعی ماہانہ تعداد کے 67.4 فیصد پر مشتمل ہیں۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ نے نومبر میں تیزی سے ترقی جاری رکھی ہے ۔ ملک میں نئی
توانا ئی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ ماہ 7 لاکھ 68 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 65.6 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری جانب نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت ایک سال پہلے کے مقابلے میں 72.3 فیصد بڑھ کر 7 لاکھ 86 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے ۔