• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ووشو ٹیم کا ہیوسٹن میں مارشل آرٹس کا مظاہرہتازترین

November 23, 2023

ہیوسٹن(شِنہوا) امریکی ریاست  ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں 16ویں عالمی ووشو چیمپئن شپ میں 15 طلائی تمغے جیتنے کے دو دن بعد چین کی قومی ٹیم نے ہیوسٹن میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ پیش  کیا۔

امریکی کانگریس کے رکن ال گرین نے پرفارمنس کے اختتام پر اسٹیج پرآکرچینی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ال گرین نے تماشائیوں سے کہا کہ انہوں نے آج رات چین کی قومی ٹیم کی پرفارمنس سے حقیقت میں لطف اٹھایا ہے کیا آپ چاہتے ہیں کہ چینی کھلاڑی دوبارہ یہاں آئیں  جس پرہجوم نے جوش و خروش سے جواب دیا۔

شو سے پہلے، چینی ٹیم نے مقامی شائقین کے ساتھ ووشو کی مشق بھی کی،جس  کے بارے میں ایک شخص محمد اللہ نے اسے "ایک مختصر تربیتی سیمینار" قرار دیا۔

ہیوسٹن میں مارشل آرٹس ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے دوران مقامی ووشو کے شائقین اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 ہیوسٹن کے وکیل محمد اللہ جنہوں نے نو سال پہلے ووشو سیکھنا شروع کیا تھا، نے شِنہوا کو بتایا کہ کھلاڑیوں نے ہمیں دکھایا کہ ہر فرد کن مخصوص چیزوں پر کام کر سکتا ہے نہ کہ صرف وہ چیزیں جو ہم معمول کے مطابق سیکھتے ہیں۔

محمد اللہ نے کہا کہ چینی کھلاڑی  آپ کو بالکل وہی بتائیں گے کہ آپ کو اپنی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اس بات کو بہت واضح طور پر بتا سکتے ہیں۔