• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نجی خلائی کمپنی اسٹیک ایبل سیٹلائٹس لانچ کرے گیتازترین

December 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نجی کمپنی گلیکسی اسپیس سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی تیزی سے تیاری کے لیے فلیٹ پینل اسٹیک ایبل سیٹلائٹس پرتحقیق اور ترقی کے کام کو تیز کررہی ہے۔

گلیکسی اسپیس نے کہا کہ اس ڈیزائن سے درجنوں سیٹلائٹس کو ایک دوسرے کے اوپر ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی طرح جوڑنے اور ایک ہی وقت میں ایک ہی راکٹ سے لانچ کیا جاسکے گا۔ اس سے ایک راکٹ کی کارکردگی کو بہت بہتر اور سیٹلائٹس کی تعمیر کی مدت کو کم کیاجاسکتا ہے۔

سیٹلائٹ انٹرنیٹ سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ وسیع براڈ بینڈ کنکشن فراہم کرے گا۔ یہ زمینی نیٹ ورک کنکشن کے لیے زمین پر بیس اسٹیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے خلا میں سیٹلائٹ سے کام لے گا۔اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ ہر سیٹلائٹ خلا میں ایک موبائل بیس سٹیشن ہوگا،جو دنیا بھر کے صارفین کو اعلی بینڈوتھ، مستحکم اور آسان انٹرنیٹ تک رسائی  فراہم کر سکتا ہے۔

کمپنی نے شِنہوا کو بتایا کہ اس کے علاوہ، ہر اسٹیک ایبل سیٹلائٹ میں لچکدار شمسی ونگ بھی نصب کیا جاسکتا ہے، چھوٹے سائز، ہلکا پھلکا اور ماڈیولرائزیشن کے ساتھ یہ بڑے پیمانے پر اور لانچ کے اخراجات کو کم کرے گا۔