• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نان فیرس میٹلز انڈسٹری نے کینیڈا کے ٹیرف میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کردیاتازترین

September 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی این آئی اے) نے کینیڈا کی جانب سے  ایلومینیم کی چینی مصنوعات پر اضافی محصول عائد کرنے کے فیصلے پرسخت عدم اطمینان اور اسکی بھرپور مخالفت کا اظہارکیا ہے۔

سی این آئی اے کی جانب سے یہ  بیان 26 اگست کو کینیڈین حکومت کے اس اعلان کے جواب میں کیا گیا ہے کہ وہ ایلومینیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ چین سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں اور سٹیل کی مصنوعات پر اضافی محصول عائد کرے گی۔

چین کے ایلومینیم سیکٹر کی نمائندہ  تنظیم  نے کہا کہ وہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گی اور آزاد تجارت اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھے گی۔

سی این آئی اے نے کینیڈا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے اس غلط فیصلے کو واپس لے اور یہ کہ چین کی ایلومینیم کی برآمدات سے کینیڈا کو کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ اس کے  صارفین کی جانب سےایلومینیم برآمدات کا خیر مقدم کیا گیاہے۔