• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مستحکم اقتصادی ترقی عالمی معیشت کے فروغ میں اہم ہے، کمبوڈین سکالرتازترین

March 27, 2024

نوم پنہ (شِنہوا)چین کی عالمی پیداواری مرکز اور عالمی ویلیو چینز کے استحکام کی قوت کی حیثیت سے مستحکم اقتصادی ترقی عالمی معیشت کے فروغ کے لئے ضروری ہے۔

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے تفریحی مقام بوآؤ میں 26 سے 29 مارچ تک منعقدہ بوآؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2024 سے قبل شِنہوا سے بات میں کمبوڈیا کے انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل کن فیا نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور لچک میں ٹھوس پیشرفت کے ساتھ چینی معیشت میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

انہوں نے حوالہ دیا کہ 2023 میں چین نے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 5.2 فیصد کی نمو حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی مستحکم اقتصادی ترقی نہ صرف خود چین بلکہ باقی دنیا بالخصوص غریب اور ترقی پذیر ممالک کے لئے بھی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو جیسے متعدد عالمی اقدامات کی مدد سے اپنی معاشی ترقی کے ثمرات باقی دنیا تک پہنچائے ہیں۔

فیا نےامید ظاہر کی کہ رواں سال چین کی اقتصادی ترقی کا 5 فیصد ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی کے بنیادی اصول پر عمل کیا ہے اور تمام محاذوں پر ترقی کے نئے فلسفے کو مکمل اور ایمانداری سے لاگو کیا ہے۔

سکالرنے مزید کہا کہ چین نے ترقی کے ایک نئے نمونے کے فروغ کی کوششیں تیز کرتے ہوئے اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طریقے سے وسعت دی، اہم قوانین مضبوط بنائے اور مقامی طلب بڑھانے کی کوششیں دگنی کردی ہیں۔

فیا نے نئی معیار کی پیداواری قوتوں کے تصور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصور تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل دور سے مکمل طور پر مطابقت رکھتا ہے۔