• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مسلح افواج میں سائبر سیکورٹی کا ہفتہ شروع ہوگیاتازترین

September 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی مسلح افواج  میں سائبر سیکورٹی کو فروغ دینے کے لیے ایک ہفتہ طویل آگاہی کی  مہم پیر سے شروع ہوگئی۔مہم کا مقصد  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی آئندہ 20ویں قومی کانگریس کی تیاریوں کے لیے سائبر اسپیس کے رویوں اور فوجی اہلکاروں میں سائبر خواندگی کو فروغ دینا اور ملٹری سے متعلق سائبر اسپیس کا ایک مضبوط ماحول بنانے کے لیے مسلح افواج میں سائبر سیکورٹی کو مستحکم کرناہے۔

پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی ایئربورن فورس میں لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مہم کی افتتاحی تقریب میں شریک حکام کے مطابق  تمام فوجی یونٹس سائبرسیکورٹی سے متعلق رازداری ضوابط کا مطالعہ کرنے، متعلقہ علم اور مہارت حاصل کرنے، سائبر سیکورٹی واقعات کے ردعمل کے منصوبوں کو مضبوط بنانے اور سائبر حملوں اور تخریب کاری کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صلاحیت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے دستوں کو منظم کریں گے۔