• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مولینو کو پانامہ کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

May 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جوز راؤل مولینوکو پانامہ کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاناما کے الیکٹورل ٹربیونل نے 85 فیصد سے زائد ووٹنگ اسٹیشنوں پر ووٹوں کی ابتدائی گنتی کے بعد ریئلائزنگ گولز پارٹی اور الیانزا موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کے امیدوارجوز راؤل مولینوکو صدارتی انتخابات میں کامیاب قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے منگل کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ  پانامہ کے الیکٹورل ٹریبونل نے مولینوکو ملک کا نیا صدر قرار دیا ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔

ترجمان  نے کہا کہ چین پانامہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور چین سیاسی باہمی اعتماد اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے پانامہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کا خواہاں ہے۔