• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئیتازترین

September 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں اگست کے آخر تک مینوفیکچرنگ شعبے کی کمپنیوں کی تعداد 60 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی، جو گزشتہ  سال کی اس مدت کے مقابلے میں 5.53 فیصد زیادہ ہیں۔

چائنا آرگنائزیشن ڈیٹا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق  ان میں سے 5 لاکھ 15 ہزار 3 سو سٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتیں ہیں، جو کل  صنعتوں کا 8.55 فیصد حصہ بنتا ہے۔

چین کے مشرقی خطے میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی مجموعی تعداد38 لاکھ 70 ہزار ہے   جو کل صنعتوں کا 64.21 فیصد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کہ اگست کے آخر تک وسطی خطے میں 11 لاکھ 30 ہزار مینوفیکچرنگ کمپنیاں تھیں ، اس کے بعد مغربی اور شمال مشرقی علاقوں میں بالترتیب 7 لاکھ 55 ہزار 9 سو اور 2 لاکھ 68 ہزار 3 سو کمپنیاں تھیں۔

رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں چین میں مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا گیا، 2023 کے اختتام کے مقابلے میں وسطی خطے میں 6.55 فیصد کی تیز ترین نمو ریکارڈ کی گئی۔

چین میں معاشی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اپ گریڈ کرنے کی پالیسیوں کی بدولت مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز کے پیمانے اور معیار میں بتدریج بہتری آئی ہے۔