• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی میٹھے پانی کی جھیل میں پانی کم ترسطح پر ریکارڈتازترین

September 06, 2022

نان چھانگ (شِںہوا) بارش میں کمی اور مسلسل بلند درجہ حرارت کے سبب چین میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ میں پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے۔

جیانگ شی صوبائی ہائیڈرولوجیکل نگراں مرکز نے بتایا کہ منگل کی صبح شینگ زی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن پر جھیل میں پانی کی سطح کا نشان کم ہوکر 7.99 میٹرز ہوگیا جو گزشتہ 31 دنوں میں تقریباً 4 میٹرز کی کمی ہے۔

جھیل رواں سال 6 اگست کو خشک موسم میں داخل ہوئی جو 1951 کا ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے  قبل از وقت ہے۔

خشک سالی سے نجات کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں، آ مدہ ہفتے میں گرمی کی لہر اور خشک موسم کے سبب پویانگ میں پانی کی سطح میں مزید کمی کا امکان ہے۔