• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مدد سے کمبوڈیا میں موتیا سے اندھے پن کے علاج کا منصوبہ شروعتازترین

December 07, 2022

پرے وینگ، کمبوڈیا(شِنہوا) چین کی مدد سے کمبوڈیا میں موتیا سے اندھے پن کے علاج کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے،جس کا مقصد جنوب مشرقی صوبے پرے وینگ میں موتیاسے اندھے پن کو ختم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

 

منگل کو ہونے والی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم یم چھے لے نے منصوبے کے لیے فنڈ فراہم کرنے پر چین کی جی ایکس فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جو صوبے میں مریضوں کے لیے آنکھوں کا مفت چیک اپ، علاج اور سرجری فراہم کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کمبوڈیا کے لوگوں کے لیے موتیا سے ہونے والے اندھے پن کو ختم کرنے میں مدد کرنے کے لیے ضروری ہے، اوراس سے مریضوں کی مشکلات کو دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

 

منصوبے کے تحت ، جی ایکس فاؤنڈیشن نے پرے وینگ پراونشل ہسپتال میں آنکھوں کے علاج کے لیے دو موبائل مراکز قائم کرتے ہوئے چینی ڈاکٹروں کو کمبوڈین ہم منصبوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھیجا تاکہ صوبے میں مریضوں کی آنکھوں کی مفت سرجری کی جا سکے۔