• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مدد سے ای سی او ڈبلیو اے ایس کے لئے ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر کا آغازتازترین

December 05, 2022

ابوجا (شِنہوا) نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا  میں چین کی مدد سے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری ( ای سی او ڈبلیو اے ایس) کے مستقل ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔ اس کا مقصد  اس علاقائی بلاک کی سرگرمیوں  کو ابوجا میں ایک کمپلیکس میں یکجا کرنا ہے۔

نئے ہیڈکوارٹر کے تعمیراتی کام کے باقاعدہ آغاز کی تقریب میں  کم از کم تین مغربی افریقی رہنماؤں نے شرکت کی۔

 نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری کے ساتھ ساتھ گنی بساؤ اور سیرا لیون کے ان کے ہم منصبوں ، ای سی او ڈبلیو اے ایس کمیشن کے صدر عمرعلیوتوریی اور نائجیریا میں چینی سفیر چھوئی جیان چن نے تعمیر کا سنگ بنیاد  رکھا۔ 

چھوئی نے کہا کہ ای سی او ڈبلیو اے ایس کے نئے ہیڈ کوارٹر کی سرپرستی اور اس کی  تعمیر ای سی او ڈبلیو اے ایس کے کام کے لیے چین کی حمایت کے ساتھ ساتھ چین اور مغربی افریقی ملکوں کے درمیان روایتی دوستی کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

بوہاری نے اس منصوبے کو ای سی او ڈبلیو اے ایس کے ساتھ چین کی وابستگی کی علامت قرار دیتے ہوئے  کہا کہ اس کی تعمیر مکمل ہونے پر اس میں علاقائی بلاک کے تین بڑے اداروں بشمول ای سی او ڈبلیو اے ایس سیکرٹریٹ، عوامی عدالت انصاف ، اور ای سی او ڈبلیو اے ایس پارلیمنٹ  کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

بوہاری نے کہا کہ ایک چینی کمپنی کے زیر انتظام یہ منصوبہ رکن ملکوں  کے اتحاد اور بھائی چارے کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ ہمارا گھر اور ایک علاقائی اجتماع کا مرکز ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ ترقی اور علاقائی انضمام کے لیے عزم  نو کی علامت بھی ہے۔

توریی نے سنگ بنیاد کی تقریب کو ای سی او ڈبلیو اے ایس کی تاریخ کا ایک بہت ہی اہم دن قرار دیا اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا ہیڈکوارٹر ای سی او ڈبلیو اے ایس کمیشن کو اپنے تمام عملے کو ایک جگہ پر رکھنے کے قابل بنائے گا۔ اس کے نتیجے میں کارگزاری بہتر ہوگی ، اخراجات میں کمی آئی گی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔