بیجنگ (شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیارجیوا نے کہا ہے کہ چین رواں سال عالمی شرح نمو میں ایک تہائی حصہ ڈالنے جا رہا ہے جس سے دیگر ممالک کو مزید مواقع میسر آئیں گے۔
جیارجیوا نے آئی ایم ایف کے گلوبل پالیسی ایجنڈا پر ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نہ صرف چین کے لئے بلکہ عالمی معیشت میں چین کے کردار کی وجہ سے بھی چین کی اس بحالی کو دیکھ کر خوش ہیں۔
چین اس سال عالمی ترقی میں تقریباً ایک تہائی حصہ ڈالنے جا رہا ہے۔ ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ چین میں ایک فیصد زیادہ ترقی چین سے منسلک معیشتوں کے لئے 0.3 فیصد زائد ہے۔
جیارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال چینی معیشت 5.2 فیصد کی مضبوط ترقی کرے گی جو چین کے 5 فیصد کے مقامی تخمینے سے زیادہ ہے۔
یہ کہا جا رہا ہےکہ اہم چیلنجز ہیں۔ اب بھی رئیل اسٹیٹ کو سنبھالنے کے معاملے پر کارروائی کی جا رہی ہے اور یہ بھی کہ چینی معیشت کو گھریلو کھپت کی طرف زیادہ سے زیادہ کیسے موڑا جائے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ نے اپنے حالیہ دورہ چین کوبہت زیادہ نتیجہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مجھے وزیر اعظم لی چھیانگ کے ساتھ ساتھ دیگر رہنماؤں سے ملنے اور عالمی معیشت، چین کی معیشت کے امکانات اور کم آمدنی والے ممالک کی حمایت کے معاملے میں چین کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ جس چیز نے مجھے متاثر کیا وہ وزیر اعظم کا واضح پیغام تھا کہ چین دوبارہ کھل رہا ہے اور اصلاحات کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے چین کی ترقی کے امکانات مضبوط ہوسکتے ہیں۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ جب معیشت دوبارہ کھلتی ہے تو یہ کتنا مختلف ہوتا ہے۔