• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی مالی آمدنی میں پہلے 9ماہ کے دوران کمی ہوگئیتازترین

October 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کی مالی آمدنی میں  رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ  کی جانب سے منگل کوجاری اعدادوشمارکے مطابق، اس مدت کے دوران ملک کی مالی آمدنی تقریباً 153کھرب یوآن(تقریباً21کھرب 60ارب ڈالر) رہی۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈز اثرات کو چھوڑ کر، مالی آمدنی میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔ مرکزی حکومت کی مالی آمدنی 8.6 فیصد کمی کے ساتھ تقریباً 69کھرب90ارب یوآن  جبکہ مقامی حکومتوں کی مالی آمدنی 83کھرب 20ارب یوآن رہی جو 4.9 فیصد کم ہے۔

جنوری تا ستمبر ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 11.6 فیصد کمی کے ساتھ 124کھرب 40ارب یوآن رہی۔

وزارت کے مطابق، مالی اخراجات گزشتہ سال کی نسبت  6.2 فیصد اضافے سے 190کھرب 40ارب یوآن تک پہنچ گئے۔