بیجنگ (شِنہوا) چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت ستمبر 2022 میں 33.33 ارب یوآن (تقریباً 4.64 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 6.7 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق فلاحی نظام کی معاونت کرنے والے لاٹری ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ماہ 12.32 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ کھیلوں کی صنعت کی مدد کے لیے جاری ہونے والے لاٹری ٹکٹ کی فروخت سالانہ 8.3 فیصد بڑھ کر21.01 ارب یوآن ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے پہلے 9 ماہ کے دوران چین کی لاٹری ٹکٹوں کی فروخت 281.24 ارب یوآن رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔
چین کے لاٹری کے انتظامی قوانین کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والے فنڈز کو انتظامی اخراجات، عوامی بہبود کے منصوبوں اور انعامات کی فنڈنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔