• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کوویڈ پالیسی نے ملکی اورعالمی معیشت کی بحالی میں مدد فراہم کی:تھائی اسکالرتازترین

January 03, 2023

بنکاک(شِنہوا)  ایک تھائی اسکالر نے کہا ہے کہ  کوویڈ-19 کی وبا کا مقابلہ کرتے ہوئے چین نے ملکی اور عالمی معیشت کی بحالی میں مدد کے لیے متعدد اقتصادی پالیسیاں اختیار کی ہیں۔تھائی لینڈ کے چھیانگ مائی یونیورسٹی بزنس اسکول کے شعبہ مارکیٹنگ کے لیکچرر پیگن گچالی نے کہا کہ ان کے خیال میں چین کی تازہ ترین کوویڈ-19  پالیسیاں درست معلومات، تجربے اور حقیقی حالات کی بنیاد پرنافذ کی گئی ہیں جن کا چین اس وقت سامنا کر رہا ہے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے بتایا کہ چین میں کوویڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ لچکدار انداز میں ردوبدل کرنے کا یہ  وقت موزوں ہے، کیونکہ اس بات کے بہت سے شواہد ہیں کہ چین نے تین سال کے عرصے میں بتدریج ایک زیادہ لچکدار کوویڈ پالیسی کی طرف پیش قدمی کی  ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے گزشتہ سالوں کے دوران  اختیار کی گئی کوویڈ پالیسیوں کے علاوہ، اسکالر نے ٹیکس اور فیس میں کمی کا تذکرہ کیا جس سے تاجروں اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو مدد حاصل ہوئی  اور دوہری گردشی حکمت عملی جس سے نہ صرف مقامی مارکیٹ کو فروغ  ملا بلکہ عالمی سطح پر  بھی طلب کی  حوصلہ افزائی  ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  وہ  اس سے چیز سے متاثر ہوئے ہیں کہ چین نے 2020 کے آغاز میں کس طرح وباکا سامنا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  کوویڈ کی قابل عمل پالیسی نے کم سے کم وقت میں سپلائی چین کو برقرار رکھتے ہوئے اسے  بحال کیا اور ویکسین اور طبی فراہم کرکے دوسرے ممالک کی بھی مدد کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ  چین کی اس پالیسی سے خاص طور پر غریب اور ترقی پذیر ممالک کو وبا کا مقابلہ کرنے  میں مدد ملی۔