پنوم پن (شِنہوا) چین کی جانب سے کوویڈ-19 حکمت عملی کو بہتر بنائے جانے سے کمبوڈیا اور باقی دنیا میں سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکتا ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اقتصادیات و خزانہ کے اسٹینڈنگ سیکرٹری آف سٹیٹ وونگسی وسوتھ نے اپنے ملک کے اقتصادی نقطہ نظر2023 سےمتعلق ہونے والے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے دوبارہ کھلنے سے عالمی سیاحت اور معاشی بحالی کو فروغ مل سکتا ہے۔ وزارت کے جنرل ڈپارٹمنٹ برائے پالیسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کروئے نارین نے کہا کہ چین کی جانب سے وبائی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے بعد کمبوڈیا میں بڑی تعداد میں چینی سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ انہوں نے اپنےخطاب میں کہا کہ چین کی کوویڈ-19حکمت عملی کو بہتر بنانے سے ہماری سیاحت کی ترقی، چین کے لیے ہماری برآمدات اور کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری کی آمد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔