• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی کا ہنگری میں توانائی کا نیا آزمائشی منصوبہ شروع کر نے کا اعلانتازترین

October 07, 2022

بڈاپسٹ(شِنہوا) چین کی شنگھائی کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی(کے بی وی آئی پی ) نے انٹری ٹیک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس  کے تحت یہ کمپنی اپنے پہلے فوٹو وولٹک (پی وی )، بیٹری اسٹوریج اورالیکٹرک گاڑیوں (ای وی ) کے  چارجنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرے گی۔

کوائی بونیو انرجی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں بیٹری اسٹوریج اور سپر چارجنگ خدمات کے حل فراہم کرتی ہے ۔ دوسری جانب انٹری ٹیک ہنگری لمیٹڈ، انٹری ٹیک کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو اعلیٰ سطح کی انفارمیٹائزیشن اور آٹومیشن کے ساتھ پر ذہانت مینوفیکچرنگ نظام پر توجہ دیتا ہے۔

وزارت ٹیکنالوجی اور صنعت کے ریاستی سیکرٹری بالاز گازسو نے کہا کہ ہنگری کی صنعت اور عوام دونوں کےلیے مختلف چارجنگ ٹیکنالوجی اور توانائی محفوظ کرنے کے حل میں پیشرفت بہت اہم ہے۔

انہوں نےکہا کہ کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی اور انٹری ٹیک ہنگری کے درمیان تعاون سے ہنگری کی مستقبل کی اقتصادی طاقت کو فروغ ملے گا۔

کوائی بونیو انرجی ٹیکنالوجی کے بانی کانگ جیان نے کہا کہ یہ کمپنی چینی بیٹری بنانے والی کمپنی سی اے ٹی ایل کے نقش قدم پر گامزن ہے۔

اس کمپنی نے اگست میں مشرقی ہنگری میں 7.34 ارب یورو (7.25 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ انٹری ٹیک ہنگری کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کوائی بو نیو انرجی ٹیکنالوجی کا پہلابیرون ملک منصوبہ ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ہنگری اور یورپ میں توانائی کی نئی منڈی میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی اییٹو کے تناظر  میں 2017 میں ا نٹری ٹیک نے ہنگری میں اپنا یورپی ہیڈ کوارٹر قائم کیا تھا ۔

ا نٹری ٹیک ہنگری کے نائب صدر وی  ژی فنگ نے کہا کہ انہوں نے ملک میں دنیا کی سب سے زیادہ پر ذہانت مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں کو متعارف کرایا۔