بیجنگ (شِنہوا) چین نے کمبوڈیا کو ساتویں عام انتخابات کے انعقاد اور کمبوڈین پیپلز پارٹی (سی پی پی) کو اس کے صدر سمد یچ ہن سین کی قیادت میں انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پیرکو باقاعدہ پریس بریفنگ میں کمبوڈیا کے ساتویں قومی انتخابات میں سی پی پی کی کامیابی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک اچھے پڑوسی اور اچھے دوست کے طور پر، ہم کمبوڈیا میں ساتویں عام انتخابات کے بخوبی انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کو اس کے صدر سمد یچ ہن سین کی قیادت میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کمبوڈیا کی نئی قومی اسمبلی اور حکومت کی تشکیل میں کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین پرامید ہے کہ کمبوڈیا کی قومی ترقی سے اس کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔
ماؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی اور کمبوڈیا کے رہنماؤں کی حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت دوطرفہ تعلقات مضبوط رفتار سےآگے بڑھے ہیں۔ دوطرفہ تعلقات اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور باہمی تعاون پرمبنی اور دونوں ممالک علاقائی تعاون اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے لیے تعاون کررہے ہیں۔