• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی کیمیکل فائبرصنعت کی آمدنی میں اضافہتازترین

December 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی کیمیکل فائبر کی صنعت نے رواں  سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران  اپنی جاری  آمدنی میں اضافہ  کا اندراج کیا ہے ۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق  اس صنعت میں کم از کم 2  کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز) کی سالانہ آمدنی والی بڑی کمپنیوں نے جنوری سے اکتوبر تک 903.8 ارب یوآن حاصل کیے ہیں ، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہے ۔

وزارت نے کہا ہے کہ   تاہم  صنعت  کا مجموعی منافع ایک سال قبل  کے مقابلے میں 65.5 فیصد کم ہو کر 19 ارب  یوآن ہو گیا ہے ۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک  کے عرصہ کے دوران اس صنعت کی مجموعی  پیداوار5 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزارٹن تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد زیادہ ہے۔